پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے کوچز محمد یوسف اور ثقلین مشتاق کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر مبارکباد دی ہے۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ محمد یوسف اور ثقلین مشتاق مبارک ہو‘۔
اُنہوں نے محمد یوسف اور ثقلین مشتاق کے بارے میں لکھا کہ’ آپ دونوں نے بطور کوچ بہترین آغاز کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کا تعاون پاکستان کو بلندیوں تک لے جا سکتا ہے، اچھے کام کو جاری رکھیں‘۔
نہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی نیک تمنائیں دونوں کے ساتھ ہیں، انشااللہ آپ حقیقت میں تبدیلی لاسکتےہیں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
قومی ٹیم نے کینگروز کے خلاف 20 سال بعد ایک روزہ میچز کی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔