
پی آر نمبر: 597/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد
*فلاحی اداروں کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے خلاف اہم پیش رفت*
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
نجی این جی او کی چیئرپرسن موبینا قاسم ایگبوٹوالا گرفتار
گرفتار ملزمہ معصوم بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی
گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پر امریکہ اسمگل کرتی تھی
ملزمہ کے خلاف کاروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پر عمل میں لائی گئی
ملزمہ کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا
اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی
ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے