کراچی: سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا واقعہ، شہر سے باہر جانے والے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی حکمتِ عملی

کراچی — سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے واقعے کے بعد مبینہ ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزم کی ممکنہ فرار کی کوششوں کو روکنے کے لیے شہر سے باہر جانے والے تمام اہم راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ ڈویژن نے کراچی سے باہر جانے والے راستوں اور تمام بس اڈوں پر چیکنگ کے لیے ناکے قائم کر دیے ہیں۔ پولیس اہلکار ہر بس کو روک کر مکمل تلاشی لے رہے ہیں تاکہ ملزم کی ممکنہ نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔

مزید برآں، ملزم کی تصاویر اور شناختی معلومات تمام پولیس ناکوں اور چیک پوسٹوں پر فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*