
پی آر نمبر: 586/2025
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)
ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد
ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کارروائی
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر اقدامات جاری
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے نام:
خبیب ملک
عبدالوہاب
دونوں ملزمان غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پائے گئے۔
برآمدگی کی تفصیلات:
ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے نقد رقم برآمد
متعدد موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لیے گئے
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان، ایف آئی اے