

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 30جولائی 2025
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کا رروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سیکٹر 36-G، تیسر ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم عدنان قریشی عرف میچ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے5 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 عدد موٹر سائیکل نمبر پلیٹس، 3 عدد فوٹو کاپی موٹر سائیکل ڈاکومنٹس، ایک عدد اصل موٹر سائیکل ڈاکومنٹس اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اپنے گینگ کے دوسرے ملزمان ناصر خان، عبدالعزیز خان عرف آصف، نبیل عرف کالا، بلاول اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزم کے گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کوبمعہ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اورمسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز