اپنے بالوں سے تصاویر بنانے والا فنکار

دنیا بھر میں آپ نے  ایسے بہت سے فنکار دیکھے ہوں گے جو مختلف طریقوں سے پورٹریٹ بناتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے فنکار سے ملوائیں گے جو پورٹریٹ بنانے کے لیے اپنے ہی بالوں کا استعمال کرتا ہے۔

فلپائن کے منیلا ہیئر سلون کے مالک  23 سالہ جیسٹونی گارکیا پورٹریٹ بنانے کے لیے رنگوں کے بجائے اپنے سر کے بالوں کا استعمال کرتے ہیں۔

اپنے بالوں کے ساتھ ایک پتلے سے برش اور گوند کی مدد سے جیسٹونی اداکاروں سمیت بڑی بڑی شخصیات کا پورٹریٹ 2 سے 5 گھنٹوں میں باآسانی بنالیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیسٹونی کروز شپ پر کام کرنے کے باعث سال کے 8 ماہ جہاز پر گزارتے ہیں جہاں پورٹریٹ کے لیے رنگوں اور پینٹ سمیت دیگر سازومان کی کمی ہوتی ہے۔

جیسٹونی نے 2021 میں اپنی تصویریں بنانے کے لیے رنگوں کے بجائے اپنے ذاتی  بالوں کو استعمال کیا اور بعد ازاں یہ سلسلہ بڑی بڑی شخصیات تک جا پہنچا۔

 رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جیسٹونی سلون سے زیادہ وقت سمندر پر گزارتے ہیں اور جب انہیں پورٹریٹ بنانے کے لیے  اضافی مواد کی ضرورت ہو تو وہ اپنے ہی سائیڈ بزنز کو استعمال کرتے ہیں۔

فنکار کے مطابق آرٹ ان کے ذہن میں طویل سفر کے دوران ہونے والے تناؤ کو کم کرتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*