
کراچی کے علاقے مظفر آباد میں ہارڈ ویئرکی دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت رحیم عرف منا اور قیصر کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق رحیم عرف منا کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور 6 سے 7 کیسز میں گرفتار ہوچکا تھا، وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان رحیم عرف منا کو ٹارگٹ کرنے آئے تھے، مسلح ملزمان کی فائرنگ دکاندار بھی زد میں آگیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔