
کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں برآمد مرد اور خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
کراچی کے ساحل پر نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق گوجرانوالا سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے پاس سے موبائل فون، نقدی بھی ملے ہیں۔ لاشیں 6 سے 7 گھنٹے پرانی ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ پیدل یا موٹر سائیکل پر لایا گیا، یا پھر تعاقب کرکے قتل کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے دونوں لڑکا لڑکی کو کہیں سے لاکر یہاں مارا گیا ہو۔ پولیس نے بتایا کہ ساحل کا یہ علاقہ سنسان ہے۔ دونوں کو سروں پر گولیاں ماری گئیں
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں،۔
مہزور علی نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔