کراچی: منگھوپیر میں CTD اور حساس ادارے کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی (رپورٹ: کامران شیخ) – شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے حساس ادارے کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجودگی کے شبے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے CTD کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ انچارج CTD راجہ عمر خطاب کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے بتایا جا رہا ہے۔ CTD اور حساس ادارے کی ٹیم اب بھی موقع پر موجود ہے اور علاقے میں سیکیورٹی آپریشن جاری ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*