انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف کے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے یہ تمام سینیٹرز ایوانِ بالا میں اپنی توانا آواز اٹھائیں گے اور جلد عمران خان ہمارے درمیان ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار شاہ رخ خان نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ کارکنان کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی اور ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے لائحہ عمل طے پایا۔
اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر نادر خان اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری عدنان عبدالکریم بھی ضلعی جنرل سیکریٹری کے ہمراہ موجود تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*