
پاک فوج کے دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کی مدد اور سکردو روڈ کی بحالی کیلئے فوجی پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔ سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈ کلیئر کر دی گئی ہے، جبکہ دیوسائی سے سدپارہ گاؤں کا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے دستے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی سلائیڈز ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں اور سیاحوں کو ہنگامی راشن و مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 150 تیار شدہ کھانے کے پیکٹس بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔
