پاکستان کا تاریخی دورہ ہمیشہ یاد رہے گا: آسٹریلوی کوچ

آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو مکڈونلڈ نے پاکستان کے دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو مکڈونلڈ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں تاریخی دورہ کامیاب رہا جو ہمیشہ یاد رہے گا اور یہاں بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ  سیریز کا پہلا میچ جیتے اور دوسرا میچ جیتنےکا ہمارےپاس موقع تھا، بابراعظم نے ون ڈے سیریز شاندار کھیلی ہے اور دیگر پاکستانی کرکٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، پاکستان کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلوی کوچ کا  کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کےساتھ میری ابھی تفصیلی بات نہیں ہوئی، مستقبل میں میری جاب کا کیا ہوتا ہے اس کا ابھی علم نہیں لیکن میرےلیے یہاں کوچنگ کا تجربہ شاندار رہا اور اس سے لطف اندوز ہوا ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*