
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
چئیرمین ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر زاہد علی چنڑ نے چئیرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور سندھ بورڈز کمیٹی آف چئیرمین کے نومنتخب چئیرمین فقیر محمد لاکھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انھوں نے فقیر محمد لاکھو کو چئیرمین انٹربورڈ کراچی اور ایس بی سی سی کی چئیرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی, اور نیک تمناوں کے ساتھ گلدستہ بھی پیش کیا, ملاقات میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے , مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا, ملاقات کے اختتام پر دونوں چئیرمینز نے اتفاق کیا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے سندھ کے تمام بورڈ کو مل کر بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ایک مربوط اور منظم نظام قائم کرنا ہوگا۔