
این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں کراچی انٹربورڈ اور اساتذہ کی قابلیت پر اٹھایا گیا سوال دم توڑ گیا,, چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ
رواں سال بھی بروقت اور شفاف نتائج جاری کرکے انٹربورڈ انتظامیہ روایت برقرار رکھے, سید طارق شاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)
چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں جنھوں نے محنت اور بہترین کارکردگی دکھا کر تعلیمی معیار اور نتائج کی شفافیت پر سبقت حاصل کی, سید طارق شاہ نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے منسلک کالجوں اور اساتذہ پر اٹھایا گیا سوال دم توڑ گیا ہے , چئیرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹربورڈ کراچی کی ناظم امتحانات زرینہ راشد اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال بروقت نتائج کے اجراء پر ناظم امتحانات اور شعبہ امتحانات کی پوری ٹیم کی محنت اور کارکردگی قابل قدر ہے, انھوں نے امید ظاہر کے کہ رواں سال کے امتحانی نتائج بھی بروقت جاری کرکے انٹربورڈ کراچی کی انتظامیہ اس روایت کو برقرار رکھے گی