کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 19 جولائی کو کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق آج اور کل کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک بڑھ سکتا ہے جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 65 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمے کے مطابق آج ضلع دادو اور قمبر شہدادکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کل یعنی 18 جولائی کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

19 جولائی کو بارشوں کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*