
قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کوچ میں 40 سے 50 مسافر موجود تھے۔