
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے ہفتہ 19 جولائی کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کو ملتوی کئے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ محمدجاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ہڑتال شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ہڑتال کا فیصلہ چاروں صوبوں کے بڑے چیمبرز سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ منسوخ یا ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہی ہوگا۔ افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیر خواہ نہیں، یہ گمراہ کن عناصر ہیں۔ صدرکراچی چیمبر نے کہا ہے کہ تاجر، دکاندار، صنعتکار سب ہمارا ساتھ دیں، یہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کا معاملہ ہے۔ ہڑتال کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
