حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم اور گھر سے حاصل کئے گئے نمونے فرانزک لیبارٹری کو موصول

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم اور گھر سے حاصل نمونے فرانزک لیبارٹری کو موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہے۔ حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم اور گھر سے حاصل نمونے فرانزک لیبارٹری کو موصول ہوگئے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری پہنچائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانزک لیب کو فراہم نمونوں میں حمیرا کے بھائی کا بلڈ سیمپل بھی شامل ہیں، بھائی کے بلڈ سیمپل سے ڈی این اے کی تصدیق کی جائے گی، پوسٹ مارٹم اور فلیٹ معائنے کے دوران فرانزک ماہرین نے4،4 سیمپلز لئے تھے، فرانزک جانچ سے اداکارہ کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہورکے ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا ، نماز جنازہ میں اس والد ڈاکٹر اصغر علی ، بھائی نوید اصغر اور چچا محمد علی سمیت دیگر عزیز واقارب اور اہل علاقہ شریک ہوئے تھے۔


بھائی نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل حمیرا سے رابطہ منقطع ہوا ، ابھی پولیس کی تحقیقات باقی ہیں ہم اپنا معاملہ اللہ ہر چھورٹے ہیں۔ چچا محمد علی نے بتایا تھا حمیرا کئی سالوں سے کراچی میں رہتی تھی رابطہ منقطع ہونے سے قبل لاہور اپنی فیملی کے پاس ہر دو سے تین ماہ بعد آتی تھی ، وہ کراچی میں کہاں رہتی تھی اسکا اتا پتا معلوم نہ تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے ایک فلیٹ سے ملی تھی جس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی لاش 9 ماہ پرانی ہے اور پولیس ان کی موت کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*