
نمائندہ قومی ڈیجیٹل راﺅ عمران کے مطابق
سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ کو بھتہ خور گینگ وار وصی اللہ لاکھو و گروپ کمانڈر صمد اور کوکین کنگ فیضی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کے بعد ایس آئی یو / سی آئی اے کی سکیورٹی سخت کردی گئی اور مذکورہ افسران کو محتاط رہنے کی ہدایات ، ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن، ڈی ایس پی آپریشنز ایس آئی یو واصف قریشی اور انسپکٹر کاشف برکات کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو و گروپ کمانڈر صمد اور کوکین کنگ فیضی نیٹ ورک کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں، ہمارے اثر و اسوخ اتنے ہیں کہ پہلے عہدے سے برطرفی پھر جان سے مارے جانے کی دھمکی۔ ذرائع کے مطابق گینگ وار کی بھتہ وصولی اور منشیات نیٹ ورک کی سپلائی میں مداخلت انکے کارندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے والے ان تینوں افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ایس آئی یو نے ایک ہفتے میں تین بھتہ خوروں کو گرفتار کیا تھا اور پولیس انکاو¿نٹر میں زخمی و ہلاک کیا، متعدد چھاپوں میں کروڑوں روپے کی ویڈ و کوکین ضبط کرکے انکے کارندوں کو گرفتار کیا۔ایس آئی یو / سی آئی اے کی سکیورٹی سخت کردی گئی اور مذکورہ افسران کو محتاط رہنے کی ہدایات
