میٹرک بورڈ کراچی کے چئیرمین وفاق کے بھی ملازم نکلے، دو جگہ سے بیک وقت تنخواہ لینے کا انکشاف

میٹرک بورڈ کراچی کے چئیرمین وفاق کے بھی ملازم نکلے

دو جگہ سے بیک وقت تنخواہ لینے کا انکشاف, پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ریلیو ہوئے بغیر کراچی بورڈ میں جوائیننگ دے دی

غلام حسین سہو کی کراچی بورڈ میں تعیناتی خلاف قانون ثابت ہوگئی,

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے موقف کے لیے رابطہ نہ ہوسکا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)

میٹرک بورڈ کراچی کے چئیرمین غلام حسین سہو وفاقی وزارت تعلیم کے بھی ملازم نکلے, غیر قانونی طور پر بیک وقت دو اداروں سے تنخواہ لینے کا انکشاف سامنے آگیا, تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے افسر غلام حسین سہو   وفاقی وزارت تعلیم سے ریلیو ہوئے بغیر میٹرک بورڈ کراچی میں بطور چیئرمین تعینات کردئیے گئے ہیں واضح رہے کہ  انہیں انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا جو چند روز قبل واپس لے لیا گیا ہے, دستاویزات کے مطابق غلام حسین سہو نے  3 اپریل 2025 کو کراچی میں بطور چئیرمین میٹرک بورڈ جوائننگ دی لیکن اس سے قبل وہ اپنے پیرنٹ ڈپارٹمنٹ سے باضابطہ طور پر ریلیو نہیں ہوئے جو سول سروس رولز کے تحت ایک ضروری عمل ہے جب کہ اسی دوران 19 مئی 2025 کو وفاقی وزارت تعلیم میں ان کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی بھی دیدی گئی اور اسی بنیاد پر انہوں نے اپنے پیرنٹ ڈپارٹمنٹ میں خاموشی سے دوبارہ جوائننگ دی, دستاویزات کے مطابق انھوں نے 3 اپریل کو جوائننگ دینے کے فوراً بعد پیرنٹ ڈپارٹمنٹ میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی بھی درخواست دی ہے موصوف تاحال وفاق سے بھی تنخواہ وصول کررہے ہیں اور ساتھ ہی میٹرک بورڈ سے بھی تنخواہ جاری ہے, نمائندہ قومی اخبار نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*