
میٹرک بورڈ کراچی میں بڑے پیمانے پر نتائج فروخت کرنے کی تیاری کرلی گئی
چئیرمین آفس سمیت انتظامی دفاتر کو ایجنٹ مافیا نے اپنی مستقل بیٹھک بنالیا
محکمہ تعلیم کی ملازمت سے نکالے جانے والا پروفیسر منظور سولنگی بھی ایجنٹ مافیا کا آلہ کار بن گیا
چئیرمین میٹرک بورڈ کی ایجنٹس کے سامنے افسران سے تلخ کلامی, آئی ٹی مینیجر سمیت بورڈ کے 10 سے زائد ملازمین نے موجودہ صورتحال میں کام کرنے سے انکار کردیا
میٹرک بورڈ کے دو افسران کی ملی بھگت, نتائج میں ردو بدل کےلیے کمپیوٹر سسٹم چئیرمین آفس میں لگادیا گیا
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں بڑے پیمانے پر نتائج فروخت کرنے کی تیاری کرلی گئی, چئیرمین آفس سمیت انتظامی دفاتر میں ایجنٹ مافیا سے ڈیلنگ شروع, کمپیوٹر سسٹم بھی چئیرمین آفس میں لگالیا گیا ہے, ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث میٹرک بورڈ کراچی کے دس سے زائد افسران نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا جبکہ آئی ٹی مینیجر نے بھی کام کرنے سے معذرت کرلی ہے, تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے چئیرمین آفس اور انتظامی دفاتر کو محکمہ تعلیم کی ملازمت سے نکالے گئے پروفیسر منظور سولنگی, سمیت ایجنٹ مافیا کے دیگر عناصر نے اپنی مستقل بیٹھک بنالیا ہے , ذرائع کے مطابق بعض ایسے ایجنٹس جن کے خلاف انٹرمیڈیٹ بورڈ میں متعدد شکایات موجود ہیں وہ بھی چئیرمین میٹرک بورڈ کراچی کے دفتر اور دیگر انتظامی دفاتر میں نتائج کی فروخت کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں, ذرائع کے مطابق میٹرک سائینس کے نتائج آنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت باقی ہے ناظم امتحانات اور انکی ٹیم نتائج کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن شعبہ امتحانات میں کام کرنے والے عملے میں موجودہ صورتحال اور ایجنٹ مافیا کی آمدروفت کے باعث شدید تشویش پائی جاتی ہے, ذرائع کے مطابق چئیرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے شعبہ امتحانات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افسران کو اپنے دفتر بلا کر ایجنٹس کے سامنے ان سے تلخ کلامی کی جس کے بعد بورڈ کے دس سے زائد افسران نے اس صورتحال میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے, ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ میں چئیرمین کے قریبی سمجھے جانے والے دو افسران کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر نتائج میں ردو بدل کرنے کی تیاری کی گئی ہے ان کےمشورے پر ایک کمپیوٹر سسٹم چئیرمین آفس میں لگایا گیا ہے, تعلیمی حلقوں نے محکمہ بورڈز و جامعات سے موجودہ صورتحال پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے, تعلیمی حلقوں کے مطابق اگر ایجنٹ مافیا کی آمدرفت کو بورڈ کے انتظامی دفاتر میں آنے سے نہیں روکا گیا اور شفاف نتائج کی تیاری میں مداخلت کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔