
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1205 پوائنٹس اضافے سے 133782 پر بند ہوا۔
بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 36 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 122 ارب روپے اضافے سے 16210 ارب روپے ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 902 رہی۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 284.56 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287.50 روپے ہے۔