
کراچی میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کے والد اور بھائی نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم ان کی بہن اور بہنوئی نے لاش لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکارہ کے بہنوئی نے گزری تھانے سے رابطہ کر کے کل لاش وصول کرنے کا کہا ہے۔ پولیس نے حمیرا کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جس کے مطابق انہوں نے اکتوبر 2024 کے بعد کسی سے رابطہ نہیں کیا۔