یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ

میزائل حملے میں تل ابیب کے بن گورئیان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا

یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا نے حوثی ترجمان کے حوالے سے لکھا کہ میزائل حملے میں تل ابیب کے بن گورئیان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد بن گورئیان ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 جون کو بھی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغے دیئے تھے۔ میزائلوں حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان یمنی حوثی کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کیا تو اسے  ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*