بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد کیسے ملی؟ محسن نقوی نے واقعات سنادیے


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ  بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔

اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر   پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ کی طرف سے مدد آئی اور وہی میزائل بھارت کے سب سے بڑے آئل ڈپوپرلگا، یہ دومثالیں غیبی مددکو بالکل ثابت کرتی ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے وقت آرمی چیف ڈٹ کر کھڑے تھے اور ان کا عزم تھا کہ بھارت کو چار گنا زیادہ بھگتنا پڑے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*