پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، 100 انڈیکس 1 لاکھ 25 ہزار کی سطح عبور کرگیا

انڈیکس میں کونسے اسٹاکس سبز رنگ میں ٹریڈ کرتے نظر آئے؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ابتدائی کاروباری اوقات میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر انڈیکس 812.91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 25 ہزار 191.97 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 0.65 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بعدازاں، یہ اضافہ 1100 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 400 کی سطح چھو گیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں خاص طور پر آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبے نمایاں رہے۔ انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او اور ایس ایس جی سی سبز رنگ میں ٹریڈ ہوتے نظر آئے۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی دکھائی، جب کے ایس ای-100 انڈیکس ہفتہ وار بنیاد پر 4 ہزار 355 پوائنٹس یا 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اس شاندار ریلی کی بڑی وجوہات مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی بغیر کسی رکاوٹ کے منظوری تھیں، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*