آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے قائم مقام چئیرمین انٹربورڈ غلام حسین سہو کراچی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے قائم مقام چئیرمین انٹربورڈ غلام حسین سہو کراچی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

بورڈ میں میرٹ کے مطابق مستقل چئیرمین تعینات کیا جائے, ایپکا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)


انٹر بورڈ افس کے ملازمین نے بروز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن,  ایپکا بی آئی ای کے یونٹ کے دفتر میں عہدہ داروں  سے ملاقات کی اور انہیں کچھ معاملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ملازمین نے ایپکا عہدے داران کو آگاہ کیا کہ چیئرمین بغیر کسی وجہ کے ان کی میڈیکل بلوں کی فائلیں روک رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ملازمین نے ایپکا عہدیداران کو بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے ملازمین کی ترقی کے لیے اے پی سی، ڈی پی سی نہیں بلائی جا رہی جس کی وجہ سے ان کے جائز حقوق بھی نہیں مل رہے اس موقع پر ایپکا بی آئی ای کے یونٹ کی عہدہ داران نے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کے حقوق کے لیے چیئرمین سے کئی دفعہ ملاقات کر چکے ہیں اور انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا مگر چیئرمین اسے مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ایپ کا عہدہ داران نے ملازمین کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ اسکروٹنی نتائج روک کرکراچی کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے طلبہ اور والدین کراچی بورڈ آفس میں آ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو سیکورٹی کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں ایپکا عہدے داران کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیئرمین کے لیے بیک وقت کراچی کے دو تعلیمی بورڈز چلانا ممکن نہیں ہے لہذا وزیر اعلی سندھ سے گزارش کی جاتی ہے کہ فوری طور پر انٹر بورڈ کراچی میں مستقل چیئرمین کا تقرر کیا جائے ایپکا عہدہ داران نے کہا کہ بورڈ ملازمین کے بے حد اصرار پر آل پاکستان کلرک ایسوسییشن (ایپکا) ان تمام صورتحال پر غور و فکر کے بعد اپنے اگلے لائحہ  عمل کا اعلان کرے گی ایپکا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ناصرف احتجاج  کرے گی بلکہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پر بھی مجبور ہوگی ایپکا حکام بالا سے گزارش کرتی ہے کہ اس مسئلے کو فی الفور حل کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*