آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی تقریبات بالآخر اپنے اختتام کو پہنچیں۔
کرکٹر نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور بتایا کہ آخر کار 9 دن میں یماری شادی کی 5 تقریبات اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کی تقریبات کے اختتام کے ساتھ ہی بھارت سے جانے کا وقت بھی ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا میں پہلے شادی کرنے والے گلین میکسویل نے ہندو رسم و رواج کے ساتھ چنائی میں بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا تھا ۔
ھارتی رسم و رواج کے مطابق جوڑے کے لیے ہلدی، مہندی اور ایسی ہی دیگر تقریبات منعقد کی گئیں۔
جوڑے کا تامل میں پرنٹ شدہ شادی کا دعوت نامہ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔
واضح رہے کہ میکسویل اور وینی رامن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اُنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوسکے۔