اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ دونوں سے ناخوش ہوں، صدر ٹرمپ

اسرائیل بم گرانا بند کرے۔ اپنے پائلٹس واپس بلائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل آگیا۔ کہتے ہیں اسرائیل اور ایران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ دونوں سے ناٰخوش ہوں۔ خاص طور پر اسرائیل سے۔ اسرائیل بم گرانا بند کرے۔
ایرانی اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید ردعمل آگیا۔ دی ہیگ میں نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں کہا اسرائیل، ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش ہوں۔ خاص طور پر اسرائیل سے بہت ناخوش ہوں۔ ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ اسرائیل اپنے پائلٹس واپس بلائے، بم گرانا بند کرے۔ اسرائیل تحمل سے کام لے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کبھی دوبارہ جوہری پروگرام شروع نہیں کر سکے گا۔ بی 2پائلٹس نےاپنا کام شاندار اندازمیں انجام دیا۔ سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا
امریکی صدر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان
دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ العمل ہے۔ اسرائیل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
امریکی صدر نے لکھا کہ ایران کی جانب جانے والے اسرائیلی لڑاکا طیارے دوستانہ انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے واپس گھر (اسرائیل) کی طرف روانہ ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، جنگ بندی نافذ ہے۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لئے آپ کا شکریہ!
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے سخت بیانات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔