ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ

اسرائیلی جارحیت کیخلاف شمالی کوریا بھی خاموش نہ رہ سکا اور اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے اسرائیل کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا اور یہودیوں کو عالمی امن تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اور انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے میں نئی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے اثرات عالمی امن کو تباہ کرسکتے ہیں۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔