بھارت: باحجاب طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے پر 7 اساتذہ معطل

نئی دہلی: بھارت میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ اسکول انتظامیہ نے امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد ہائی اسکول میں باحجاب طالبات کو امتحان میں شرکت کی اجازت دینے پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سات اساتذہ کو معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمان طالبات کو حجاب کے ساتھ اسکول انتظامیہ نے امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد چند طالبات نے حجاب اتار کر پرچے دیے، کچھ طالبات نے فیصلے کے خلاف امتحانات کا بائیکاٹ کیا۔

یاد رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے 15 مارچ کو دیے گئے فیصلے میں واضح طور پر کہا تھا کہ اسکولوں و کالجوں میں یونیفارم کی پابندی لازمی کی جائے گی اور ساتھ ہی واضح کیا تھا کہ حجاب یونیفارم کا حصہ نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*