ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کیلئے میدان میں کون ہوگا؟

اس منظر نامے میں سب سے نمایاں نام شہزادہ رضا پہلوی کا ہے۔ وہ ایران کے سابق شاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے ہیں۔

شہزادہ رضا پہلوی خود کو ایک سیکولر اور جمہوری ایران کا علمبردار قرار دیتے ہیں۔ وہ امریکا میں مقیم ہیں اور حالیہ برسوں میں اسرائیلی اور امریکی لابی کی جانب سے انہیں کھلی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ کئی یورپی تھنک ٹینکس اور ایرانی ڈائی اسپورا تنظیمیں بھی رضا پہلوی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

دوسرا بڑا دھڑا ہے مجاہدین خلق (MEK)، جس کی قیادت مریم رجوی کر رہی ہیں۔ 

ماضی میں عسکری کارروائیوں کے حوالے سے متنازع جانی جانے والی یہ تنظیم آج کل ایک منظم سیاسی و سفارتی مہم چلا رہی ہے۔ امریکا اور یورپ میں انہیں خاصی لابی سپورٹ حاصل ہے، تاہم ایران کے اندر عوامی مقبولیت محدود ہے۔

اسی صف میں شامل ایک اور اہم دھڑا ہے کانسٹی ٹیوشنلسٹ پارٹی آف ایران جو شاہی نظام کی آئینی بحالی کے حق میں سرگرم ہے۔ 

اس پارٹی کی قیادت روش زند کر رہے ہیں اور یہ زیادہ تر رضا پہلوی کے ہم خیال حلقوں میں شمار ہوتی ہے۔ تاہم ایران کے اندر اس گروہ کی سیاسی اثرپذیری محدود ہے، البتہ یورپی ایرانی حلقوں میں اس کے کچھ فعال مراکز موجود ہیں۔

ایران کی نسلی اقلیتوں میں کرد، بلوچ اور عرب گروہ بھی ہیں جن میں کردستان فری لائف پارٹی (PJAK) اور بلوچستان راجی زرمکاران (BRZ) بھی شامل ہیں ، یہ گروہ اپنے اپنے علاقوں میں طاقتور مزاحمتی نیٹ ورکس رکھتے ہیں، اگرچہ ان گروہوں کو کھلم کھلا عالمی حمایت حاصل نہیں، مگر خفیہ طور پر یہ اسرائیلی اور مغربی تھنک ٹینکس کے ریڈار پر ہیں۔

نئی نسل کی ابھرتی تحاریک زن، زندگی اور آزادی، ایران کے شہروں میں عوامی مزاحمت بن چکی ہیں اگرچہ یہ تینوں تحاریک قیادت سے محروم ہیں مگر ایرانی تارکین وطن سے لے کر یورپی دارالحکومتوں تک انہیں اخلاقی اور سفارتی حمایت مل رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*