حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی

صرف کلپس کی بنیاد پر نتیجہ نکال لیا گیا، حمزہ علی عباسی

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے معروف اداکار اور اسلامی تعلیمات کے طالب علم، حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے اپنی پچھلی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔

حمزہ علی عباسی جن کے انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوورز ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔ اس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے شوبز کو خیرباد نہیں کیا تھا، بلکہ ایک ویڈیو میں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ میں صرف وقفہ لے رہا ہوں، چھوڑنے کی بات نہیں کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لوگوں نے پوری ویڈیو دیکھے بغیر صرف کلپس کی بنیاد پر نتیجہ نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، ڈلاس گئے تھے تاکہ معروف اسلامی اسکالر جاوید احمد غامدی صاحب سے علم حاصل کر سکیں۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں دین اورانٹرٹینمنٹ کو ایک دوسرے کی ضد سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اگلے دن میڈیا پر یہ شہ سرخی لگی کہ ”حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑ دیا“۔

حمزہ نے زور دے کر کہا کہ انسان اگر نیت صاف رکھے اور مثبت مواد تخلیق کرے تو دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی اداکاری کر رہے ہیں اور حالیہ ڈرامہ ”جانِ جہاں“ اس بات کا ثبوت ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*