ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی

ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو  اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*