
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 ماہ کے بچے کو موزمبیق اسمگل کرنے کی ناکام بنا دی۔کارروائی کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل نے بچے کے جعلی ماں باپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔بچے اور خاتون کے لیے جعلی دستاویزات بنوانے میں ملوث 2 ملزمان موزمبیق میں ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔