پراسکیوشن کی درخواست کا مطلب ضمانت کی درخواستوں میں تاخیرکرنا ہے، وکیل پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے انکارکردیا۔ پولیس نے رپورٹ لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہورپولیس نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوبارہ ٹسیٹ کرانے سےانکارکردیا ہے۔ لہذا عدالت درخواست پرمناسب حکم جاری کرے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثرنے دلائل میں کہا دوسال بعد پراسکیوشن کوپولی گرافک اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا یاد آیا ہے۔ پراسکیوشن کی درخواست کا مطلب ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستوں میں تاخیرکرنا ہے۔ عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔