عمران خان پیٹھ پر وار ہونیکے باوجود چیمپئن کیطرح جنگ لڑرہے ہیں: شاہ ویر جعفری

معروف یوٹیوبر اور اداکار شاہ ویر جعفری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد سے ملک کا سیاسی ماحول خاصہ گرم ہے، اسی حوالے سے جہاں عمران خان کو ناقدین کا سامنا ہے وہیں شوبز سے منسلک فنکاروں کی بڑی تعداد عمران خان کی حمایت میں سامنے آرہی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ ویر جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ ‘عمران خان کی طرح چیمپئن بنیں’۔یوٹیوبر نے لکھا کہ ‘عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، وہ زخمی ہوئے لیکن پھر بھی ایک چیمپئن کی طرح جنگ لڑ رہے ہیں، یہ نسل مستقبل میں عمران خان کو یاد کرے گی، اور ان سے سیکھے گی’۔


انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمارا مستقبل روشن ہے’۔

واضح رہے کہ  رات گئے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک بار پھر اپوزیشن کے حق میں چلا گیا ہے جس کے بعد ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*