
بتاریخ 04 جون 2025
اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی پرواز پر جانیوالے مسافر محمد شیراز نے مذکورہ منشیات کارٹن میں کافی مشین کے سٹیل کیبن میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تفصیلی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی –
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-
ترجمان اے ایس ایف