کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟

شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، سب سے زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی

کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی  حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں زلزلے آنے سے متعلق کراچی کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔

شہر میں مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*