
اسلام آباد کے تھانہ سمبل کی حدود میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو سیکٹر جی13 ون میں قتل کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر ثنا یوسف پر فائر کئے۔فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔لاش کو تھانہ سمبل پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کیلئےڈیڈ باڈی کوہسپتال منتقل کر دیا گیااورواقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں،گھر مہمان آئے کزن نے فائرنگ کی،ثنا یوسف کو کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا ،حالت تشویشناک ہونے پر شفا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، ثنا یوسف میڈیکل کی پہلے سال کی طالبہ تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ثنا یوسف کا پوسٹمارٹم پمزہسپتال میں جاری ہے،پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی، ورثا کے ابتدائی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔