حال ہی میں اداکار فردین خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی موت کی خبروں نے ان کے لیے کافی پریشانیاں کھڑی کر دی تھیں۔
اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ دو مرتبہ میری موت کی جعلی خبروں میں مجھے مار ہی دیا گیا، ایک بار اطلاع آئی کہ میری موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔
فردین خان نے بتایا کہ اگر اس خبر کے بارے میں میری ماں سنتیں تو شاید انہیں دل کا دورہ پڑ جاتا۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ دیگر اداکاروں پر جن کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کرتی رہیں
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمار بھی ان ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی موت کی افواہیں بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہیں۔
افواہوں میں کہا گیا کہ امیتابھ امریکا میں ایک کار حادثے میں وفات پاگئے ہیں، یہاں تک کہ ان کی آخری رسومات کی بھی ساری تفصیلات شیئر کی گئیں۔
ایوشمان کھرانہ:
ایوشمان سے متعلق خبریں زیر گردش رہیں کہ سوئٹزرلینڈ میں اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں مناتے ایوشمان کی اچانک موت ہوگئی ہے۔
بعدازاں اداکار نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
جی ہاں! کترینہ بھی اسی فہرست میں شامل ہیں، 2013 میں فیس بک پر ایک فین پیج کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی جس پر درج تھا کہ ہماری پیاری اداکارہ کترینہ کیف کی موت ہوگئی ہے تاہم پوسٹ میں موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی تھی جس کے بعد اداکارہ کے منیجر نے بیان جاری کرکے ان کی خیریت کی اطلاع دی۔
پریانکا چوپڑا کے شوہر اداکار نک جونس کی موت کی خبریں بھی کئی عرصے تک سرگرم رہیں۔
افواہوں کے مطابق نک کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ ان کی بیماری ذیا بیطس ثابت ہوئی۔