
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہری ناصر حسین کی درخواست پر عدالت نے کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔سندھ ہائی کورٹ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعود آباد اور ورکس سوسائٹی میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بل وقت پر ادا کرتے ہیں،علاقے میں کوئی لائن لاسز بھی نہیں ہیں پھر بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چند دن میں درخواست گزار کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔