مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک کب ریلیز ہوگی؟

پہلے فلم کی ریلیز 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی

موسیقی کی دنیا کے بادشاہ آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک فلم کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیر متوقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداکارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن بائیوپک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ متنازع مناظر کی دوبارہ عکس بندی (ری شوٹس) بتائی جا رہی ہے۔

اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے سی ای او جون فیلتھائمر نے 22 مئی کو کمپنی کی مالی سال 2025 کی آمدنی رپورٹ کے دوران بتایا کہ فلم سے متعلق حتمی ریلیز حکمت عملی جلد سامنے لائی جائے گی۔

فیلتھائمر کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم "Michael” اب مالی سال 2025 میں ریلیز نہ ہو سکے، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہوں گے، مگر 2027 کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے مالی سال کا اختتام 31 مارچ 2026 کو ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کی ریلیز اپریل 2026 کے بعد ممکن ہے۔

ادھر لائنس گیٹ فلم ڈویژن کے سربراہ ایڈم فوگل سن نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پہلے فلم کی ریلیز 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی، جسے بعد میں 3 اکتوبر 2025 تک موخر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس بائیوپک میں ری شوٹس کی بڑی وجہ 1993 میں ہونے والی ایک خفیہ عدالتی تصفیہ ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ فریقین کو فلم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*