ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش

پی ٹی اے کی فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں۔

ریاست مخالف مواد پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کرکے حکومت کو پیش کر دی ہیں۔

فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں، جن پر ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے متنازع یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاستی بیانیے کے خلاف مہم چلانے والے افراد کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس ضمن میں تعاون کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی، سوشل میڈیا پر پابندیاں اور ممکنہ گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*