وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بیان دیا ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ وزير اعظم نے جس مراسلے كا ذكركيا، اس كا كسی اسلامی ملك سے تعلق نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ بہت محنت سے اسلامی ممالك سے تعلقات ميں بہتری آئی ہے لہٰذا افواہ سازی نہ كی جائے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ مراسلےكی تحريرقابل غوراورلمحہ فكريہ ہے، اس پرسب كو غور كرنا ہوگا۔خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔
وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔