کراچی پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی میں تھانہ لانڈھی پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کی، گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز خان اور محمد شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسٹریٹ کریمینلز ڈکیت گروہ کو سی سی ٹی وی  ویڈیو کی مدد سے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے ڈسٹرکٹ کورنگی و ملیر کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے، گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ کورنگی سے چوری و ڈکیتی کی دیگر واردوتوں میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*