کراچی میں مزید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات  نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت  میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا  ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ  ہوگا اور  یکم اپریل تک شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جب کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

سردار سرفراز کے مطابق افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننےسےکراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوا ہے،  رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہے گا اور10 اپریل تک درجہ حرارت35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے امکان ظاہر کیا کہ 11اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*