
طلباء و طالبات کو اب کوچنگ سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی, نقل کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا, چئیرمین میٹرک بورڈ
امتحانات سے متعلق تمام معلومات بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہوں گی, چئیرمین میٹرک بورڈ, غلام حسین سہو
کسی بھی دستاویزات کے حصول کے لیے طلبہ و طالبات گھر بیٹھے اپلائی کرسکیں گے, غلام حسین سہو
میٹرک بورڈ میں عنقریب ون ونڈو آپریشن بھی شروع کردیا جائے گا, چئیرمین میٹرک بورڈ
کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا, طلبہ و طالبات کو اب امتحانات کی تیاری کے لیے کسی بھی ٹیوشن یا کوچنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی, امتحانات سے متعلق معلومات, پرچوں کا طریقہ کار اور تیاری سمیت دیگر اہم معلومات جلد میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ پر میسر ہوگی, تفصیلات کے مطابق نو منتخب چئیرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے میٹرک بورڈ کا چارج لینے کے بعد طلبہ و طالبات کے وسیع مفاد میں تیزی سے کام کا آغاز کردیا ہے, قومی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے بتایا کہ امتحانات سے متعلق معلومات, پرچوں کا طریقہ کار, ایم سی کیوز کی طرز اور ای مارکنگ سسٹم سمیت اب طباء کو کوئی بھی معلومات درکار ہوں تو وہ عنقریب میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکیں گے کیونکہ اب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سسٹم پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ میٹرک بورڈ میں ون ونڈو آپریشن بھی جلد شروع کیا جائے گا , والدین اور طلبہ کو اب کسی بھی دستاویزات کے لیے بورڈ آنے کی ضرورت نہیں ہوگی, گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ, مارک شیٹ, سرٹیفیکیٹ, مائگریشن سمیت کوئی بھی دستاویزات درکار ہوں تو طلباء آن لائن اپلائی کرکے ڈاکیومینٹس حاصل کرسکیں گے جبکہ جن کے پاس آن لائن سہولت میسر نہیں ہے وہ میٹرک بورڈ آکر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں , چئیرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو نے کہا کہ بینکوں کی طرح ٹوکن مشین بورڈ میں نصب کی جائے گی, ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سسٹم کے بعد نقل کا امکان ختم ہوجائے گا, امتحانات کے بعد بورڈ کی کمیٹی امتحانی مراکز کا دورہ کریگی, امتحانی مراکز کے دورے کا مقصد نقل,اور من پسند سینٹرز کی شکایات دور کرنا ہے کمیٹی امتحانی مراکز کی جانچ کے بعد سینٹرز بنانے کا فیصلہ کرے گی۔