
لاہور: لاہور، اسلام آباد، مالا کنڈ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
لاہور کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، گجرات، سرائے عالمگیر، لنڈی کوتل اور اس کے مضافات، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ، بٹ گرام، لوئر دیر، شانگلہ، چترال میں بھی زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 89 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، ریجن ہندو کش افغانستان تھا۔
عالمی زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
