کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، تیز دھوپ اور ہواؤں کا سلسلہ جاری

آج کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت مطلع مکمل طور پر صاف ہے اور تیز دھوپ کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم گرمی کی شدت 34 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں 18 اپریل تک درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ ہیٹ ویو جیسے اثرات سے بچا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*